لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں اسلامی تعلیم وتحقیق اکیڈمی کے رکن حمزہ زورتزس کانام بھی ایشلی میڈیسن کے چوری شدہ ڈیٹا میں شامل ہے جبکہ حمزہ نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اس ویب سائٹ کو استعمال نہیں کیا ۔ انہوں نے فیس بک پر اپنے 92 ہزار فینز کو بتایا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ ایشلی میڈیسن کے لیکن ڈیٹا میں میری تفصیلات بھی ہیں مگر یہ چوری کی گئی ہیں اور میں اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچ رہاہوں ۔ فیس بک پر بہت سے لوگوں نے حمزہ کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے ان پر تنقید بھی کی ہے ۔ واضح رہے حمزہ ملحد رچرڈ ڈیکنز کے ساتھ مباحثے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ اپنے ریمارکس ، مرتد واجب القتل ہے ، سر قلم کرنے کی تکلیف نہیں ہوتی ، اور خلافت قائم ہونی چاہیے کہ حوالے سے برطونوی میڈیا میں نمایاں رہے ہیں ۔