صنعا(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی دستے نے یمن میں کارروائی کرکے ڈیڑھ برس قبل اغواءہونیوالے برطانوی شہری کو بازیاب کرالیا ہے ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اپنے ایک بیان میں فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اتوار کو جاری کیے جانویالے ایک بیان میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بازیاب کرایا جانےوالا برطانوی شہری محفوظ اور ٹھیک ہے اور اس تک برطانوی حکومت کے اہلکاروں کو رسائی مل گئی ہے برطانوی وزارت کارجہ نے شدت پسندوں کی تحویل سے بازیا ب کرائے جانیوالے شہری کی شناخت ظہار نہیں کی ہے ۔ لیکن امارات کی ایک خبر رسان ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بازیاب ہونیوالا شہری 64 سالہ پٹرولیم انجینئر ڈگلس رابرٹ سیمپل ہے جسے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران القاعدہ کے شدت پسندوں نے فروری 2014 ءمیں یمن کے علاقے حضرت موت سے اغواءکرلیا تھا ۔