جنوبی کوریا (نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی صدر پارک گوئن ہائی نے کہا ہے کہ سرحد پار کیلئے کی جانیوالی پروپیگنڈا نشریات اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک شمالی کوریا معافی نیں مانگتا ۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سرحد پر بارودی سرنگ کے پھٹنے کے تنیجے میں جنوبی کوریا کے دو فوجی زخمی ہوگئے تھے اور جنوبی کوریا اس کیلئے شمالی کوریا سے معافی کامطالبہ کرہا ہے ۔ جبکہ شمالی کوریا نے پروپیگنڈ ا نشریات روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے جس سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ دریں اثناءاس تنازعے کو حل کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات دونوں سے جاری ہیں ۔ جنوبی کوریا کے اخبار کوریا ٹائمز کے مطابق یہ نشریات نفسیاتی جنگ کا حصہ تھیں تاکہ وہ دنیا بھر کی خبریں شمالی کوریا کے فوجیوں اور سرحد کے پاس بسنے والے لوگوں کو سنا سکیں ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہو ا جب شمالی کوریا نے یہ جمعرات کو سرحد پار بمباری کی ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے یہ بمباری 11 سال بعد پیانگ یانگ مخالف نشریات دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے کی تھی ۔ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 1950,1953 کے درمیان ہونے والی جنگ امن معاہدے کے بجائے عارضی صلح نامے پرکتم ہوئی تھی ۔ جس کے بعد سے شمالی اور جنوبی کوریا تکنیکی اعتبار سے حالت جنگ میں ہیں ۔