اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے یمنی سرحد سے متصل علاقے جازان میں سرحد پار سے کیے گئے حملے میں سعودی بارڈر فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی علاقے سے داغا گیا ایک گولہ سعودی عرب کے علاقے میں ایک فوجی چوکی پر گرا جس کے نتیجے میں عبدالرحمان ضیف اللہ مسفر الشمرانی نامی ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔قبل ازیں اتحادی ممالک کے طیاروں نے جازان سے متصل یمنی علاقے حرض میں باغیوں کے چھ فوجی ٹرکوں اور راکٹ لانچنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملوں میں باغیوں کے اسلحہ کے متعدد ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔سعودی عرب میں جازان سے یمن میں حوثی باغیوں اور منحرف صدر علی صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے بھی گولہ باری کی گئی۔ اتحادی طیاروں نے وسطی یمن کے تعز، اِب اور الیم کے مقامات پر بھی باغیوں کی تنصیبات پر بمباری کر کے دشمن کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں