بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جموں وکشمیر ،امریکہ نے انتباہ جاری کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات سے قبل امریکا نے واضح کیا ہے کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور بھارت و پاکستان کو ہی اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ وائٹ ہاﺅس کی نیشنل سیکورٹی کونسل میں جنوب ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر اور امریکی صدر باراک اوبامہ کے خصوصی معاون پیٹر آر لیوائے نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ مسئلہ کشمیرسے متعلق امریکہ کا موقف تبدیل نہیں ہو اہے اوردونوں ملکوں کو ہی اس مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر پاک بھارت تعلقات، حالیہ سرحدی کشیدگی اور تنازعہ کشمیر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بعض اہم سوالوں کے جواب دئے۔ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی مجوزہ ملاقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے مابین تمام مسائل کے حل کےلئے پر امن مذاکرات کی حمایت کرتاہے۔انہوںنے کہاکہ ہم دونوںہمسایہ ملکوں کے درمیان بات چیت کے کامیاب دور اور سیاسی مذاکرات کی راہ دیکھ رہے ہیں۔امریکی عہدیدار نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کی طرف سے مسائل کے حل کیلئے پر امن ذرائع کے بجائے طاقت کا استعمال امریکا کیلئے باعث تشویش ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرحداور کنٹرول لائن پر کشیدگی کی بجائے مذاکرات آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہیں۔نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے کشمیری حریت رہنماﺅں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ یہ بھارت اور پاکستان کا دوطرفہ مسئلہ ہے ، بالکل اسی طرح جس طرح بھارت کو چین کے ساتھ جبکہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعات حل کرنے چاہئے ۔توپیٹر آر لیوائے نے واضح کیا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کریںاورہم خود کو اس عمل میں شامل نہیں کرنا چاہتے ۔ کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جموںو کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اوریہ دونوں ملکوں پر منحصر ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کے فریقوں کو آپس میں مل کر مسائل حل کرنے چاہئے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی مجوزہ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے سلسلے میں مشترکہ سوچ اختیار کی جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیر اتوار کو نئی دلی میں اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے ملاقات کریںگے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…