جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مجسمہ آزادی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے مجسمہ آزادی کو بھم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کو گرفتا رکرلیاگیا ۔ ٹیلی فون پر ملزم جبیسن اسمتھ کی دھمکی پرحکام نے مجسمہ آزادی کو 3200 سے زائد سیاحوں اور ملازمین سے خالی کرالیاتھا ۔ ملزم سمتھ کو جعمرات کو ٹیکساس کے شمالی ضلعی عدالت میں پیش کیاگیا اور دوسری جانب اس کیخلاف مجرمانہ الزامات پر مبنی فائل جمعرات کو ہنی من ہٹن کی عدالت میں کھولی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے اس سال 24 اپریل کو اپنے آئی پیڈ کی مدد سے نائین ون ون پر فون کرکے اپنی شناخت عبدل یاسین کے نام سے کرائی اور خود آئی ایس آئی ایس کا دہشتگرد بتایا اور دھمکی دی کہ ہم مجسمہ آزادی کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ٹیلی فون پر دھمکی موصول ہونے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دھماکہ خیز مواد کی تلاش کیلئے مجسمہ آزادی کے جذیرے اور سٹیٹن آئی لینڈ کے علاقے کی مکمل چھان بین کی ۔ وزیٹرز کی لاکرز کی تلاشی لی گئی اور جزیرے کو فوری طورپر خالی کرالیا گیا لیکن دھمکی دینے والے کی شناخت نہ ہوسکی یہی آئی پیڈ اس واقعہ کے بعد بھی دوبار دھمکیوں کے لئے استعمال کیاگیا جس میں نائن ون ون فون کرنیوالے شخص نے خود کو آئی ایس آئی ایس بم بنانے والا ، ظاہر کیا اور مبینہ طورپر ٹائم سکوائر پر حملے اور بروکلن برج پر پولیس افسر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ۔ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ملزم سمتھ کیخلاف غلط بیانی ، گمراہ کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ قائم کیاگیا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزاءپانچ برس قید ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…