واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر بارک اوبامہ نے کانگریس کو خط لکھا ہے جسمیں اسے یقین دلایا گیا ہے کہ جوہر ی معاہدے کے دوران اور بعد میں امریکہ اپنے طورپر معاشی دباو برقرار رکھے گا اور اگراس کی جارحیت روکنے کیلئے فوجی آپشن استعمال کرنا پڑا تو وہ بھی کیاجائے گا۔ اوبامہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کومیزائلوں سے دفاع کیلئے فنڈنگ بڑھائی جائے گی اور اس حوالے سے مل کر کام بھی کیاجائیگا۔انہوں نے خلیجی ممالک سے تعاون کا عندیہ بھی دیا ہے ہاوس انٹیلیجنس کمیٹی کے رکن ڈیموکریٹ ایڈم شف کاکہنا ہے کہ خط میں یقین دلایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ہٹائی جانیوالی پابندیوں کو دووبارہ مرحلہ وار عائد بھی کیاجاسکتاہے ۔ واضح رہے امریکی سینٹ او رایوان نمائندگان میں ایران سے جوہری معاہدے کی کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کچھ ڈیموکریٹس بھی معاہدے کی مخالفت کررہے ہیں۔