ایتھنز(نیوزڈیسک) یونان کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے پانچ سال میں تیسری بار عالمی مالیاتی اداروں سے کڑی شرائط پر 86 بلین ڈالرز کا قرضہ حاصل کیا گیا۔ اس فیصلے پر عوام کی رائے جاننے کے لئے وزیراعظم سپراس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر عوام میرے اس فیصلے سے خوش ہوں تو دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ مجھے منتخب کریں گے۔ دوسری صورت میں مجھے حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اکتالیس سالہ سپراس کو عوامی مقبولیت حاصل ہے اور ان کو توقع ہے کہ وہ دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہونگے۔