جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

1965کی جنگ ،بھارت نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کامنصوبہ بنالیا

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)1965کی پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بھارت اگلے ہفتے ملکی تاریخ کی طویل ترین25روزہ جشن کی تقریبات کا آغازکرے گاتاکہ اس جنگ کے حوالہ سے دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے دن کا کھانا لاہور آکر کھانے کا پروگرام بنایا تھا لیکن پاکستانی شاہینوں نے اس کے تمام تر عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، اس ضمن میں ایک گرینڈ کارنیوال سمیت کئی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاتاہم ناقدین نے حکومت کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ یہ کوئی اچھا اقدام نہیں ہے اور پیسے کا ضیاع قرار دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بھارت کی وزارتِ دفاع کے ترجمان ستناشو کار نے کہا کہ 1965کی پاک بھارت جنگ کے حوالے سے تقریبات 28 اگست کو شروع ہوں گی تقریبات 22 ستمبر تک جاری رہیں گی، انہوں نے بتایاکہ ان تقریبات میں مرکزی ایونٹ 20 سمتبر کو راج پاتھ میں وکٹری کارنیوال یعنی فتح کا جلوس منعقد ہو گا جس میں فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔تقریبات میں موسیقی، تصویری نمائش اور سیمیناروں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…