آگرہ(نیوزڈیسک)بھارت دنیا کے سب سے بڑے پاورگریڈ پروجیکٹ کا تجربہ کرے گا،بھارتی میڈیاکے مطابق ریات اترپردیش کے شہر آگرہ میں دنیا کے 800کے وی کے پہلے ملٹی ٹرمینل پروجیکٹ پر کام مکمل ہوچکا ہے اورآج (جمعہ کو)اس کاآخری تجربہ کیاجائیگا،بھارتی میڈیاکے مطابق اس منصوبے پر ایک کھرب 20ارب روپے لاگت آئی ہے،ہزاروں مزدوروں نے دن رات محنت کرکے اسے ساڑھے تین سال کے عرصہ میں مکمل کیاہے،منصوبے کے ایک اعلیٰ افسرنے بتایاکہ اس کا افتتاح وزیراعظم نریندرامودی 31اگست کو کریں گے اوریہ پلانٹ اگلے سال پوری طرح فعال ہوجائیگا۔