تیونس (نیوز ڈیسک)تیونس کے شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ۔ سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل تیونس کے ساحل سمندر پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے 30 برطانوی شہریوں سمیت 38 سیاحوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد حکومت نے ملک بھر میں سرچ آپریشن بھی کئے تھے جبکہ نئی قانون سازی بھی کی گئی تھی ۔
تیونس میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارہلاک ، 2 زخمی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2015/08/ts-bt01police-extra-long-official-1000-police-line-do-not-cross-crime-scene-yellow-tape-roll-534x265.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں