جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بہت سے چیلنج موجود مگرافغان عوام بہت سی باتوں پر جشن مناسکتے ہیں،جان کیری

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگرچہ افغانستان کو متعدد چیلنج درپیش ہیں تاہم بہت سی ایسی باتیں بھی ہیں جن پرافغان عوام بجا طور پر جشن منایا جا سکتا ہے۔انھوں نے یہ بات افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہی ہے جوگذشتہ روز منایا گیا۔جان کیری نے کہا ہے کہ ایسے میں جب آپ اِن کامیابیوں کا اظہار کر رہے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آپ کی ہمت، آپ کی جانفشانی اور اِنھیں (کامیابیوں کو) جاری رکھنے کے ارادے، اور آئندہ برسوں کے دوران مزید بہتری کے اقدام کرنے کے عزم پر آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے صدر اور امریکی عوام کی جانب سے، میں افغانستان کے عوام اور حکومت کو نیک تمناو¿ں کا پیغام بھجھ رہا ہوں۔جان کیری کا کہنا تھا کہ یہ دِن افغان عوام کی شجاعت اور عزم کا غماز ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ افغانستان نے حقیقی پیش رفت کی جانب قدم اٹھائے ہیں، جن کی مدد سیافغان عوام کی زیادہ جمہوری، خود پر انحصار کرنے اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے سے متعلق خواہشات پوری ہوتی ہیں۔جان کیری نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’اس ضمن میں افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رہے گا، جب کہ اس باہمی دوستی کے رشتے مزید وسیع اور گہرے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…