آگرہ (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی پیرا ٹروپر بننے کی ٹریننگ کے دوران پہلا آزمائشی جمپ لگانے میں کامیاب ہوگئے ۔ دھونی بھارتی فوج میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دھونی گذشتہ دوہفتوں سے پیرا ٹروپر ٹریننگ سکول میں زیر تربیت ہیں ان کی تربیت کا آغاز 6 اگست سے ہوا تھا ۔ دھونی نے آگرہ کے مال پورہ ڈروپنگ زون میں اے این 32 ائر کرافٹ سے چھلانگ لگائی ، دھونی کو تربیت کے دوران مزید 4 بار 10 ہزار فٹ کی بلندی سے جمپ لگانا ہوگی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو 2001 ءمیں فوج میں 106 پیرا شوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل کی عہدہ دیاگیا تھا ۔ گذشتہ دوہفتوں سے دھونی کو کلاس روم میں پیرا شوٹ کے ذریعے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی تربیت دی جارہی تھی ۔ واضح رہے دھونی دنیا کا پہلا کرکٹ ہوگا جسے فوج میں پیرا ٹروپر بننے کی تربیت دی جارہی ہے ۔