بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے سیجوان میں شدید بارشون نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ، لاکھوں افراد متاثرہوئے ، علاقے سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیجوان میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی ، شدید بارشوں سے متعدد گھر تباہ ہوگئے ۔ ٹریفک کا نظام معطل ہونے کے باعث لوگوں کا اشیائے خوردونوش کی ترسیل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے سیجوان صوبے میں لاکھوں افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد متاثر علاقوں سے نقل مکانی کرچکے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں ایک سوچھیالیس اعشاریہ چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔