لندن(نیوزڈیسک)دنیا میں خوراک کی قلت 2040 تک تین گنابڑھ جائے گی اور برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشات کے لئے کھلا ہوگا۔ حکومتی قائم کردہ سٹڈی کے مطابق قحط خشک سالی، گرمی کی لہروں اور سیلابوں کا سلسلہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے زیادہ بڑھے گا جس کے نتیجے میں اہم فصلوں کے نرخوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ سٹڈی کے مطابق اس صورت حال کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور افریقہ ایشیا کے کچھ حصوں میں بدامنی پھیلے گی، حکومتیں غیر مستحکم ہوں گی اور ایسے حالات پیدا ہوجائیں گے جس سے دہشت گردی فروغ پائے گی۔ شدید فوڈ پروڈکشن شاگ کے خدشات فی الوقت 100سال میں ایک بار ہوئے ہیں مگر مستقبل میں یہ صورت حال 30سال اور 25سال کے اندر ایک بار ہونے کے خدشات ہیں یو کے یو ایس ٹاسک فورس نے ایکسٹریم ویدر اور گلوبل فوڈ سسٹم پر رپورٹ تیار کی ہے۔ فوڈ سیکورٹی پر حکومت کے سرکردہ مشیر اور سٹڈی کرنے والے افراد میں سے ایک ٹم برنٹن نے کہا کہ آئی آئی ایس کا ابھار فوڈ پرائسز میں اضافے کے نتیجے میں ہوا ہے