جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت: کبوترکے بعد اب ’طوطا‘ پولیس کی حراست میں

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)بھارت میں پولیس اہلکاروں نے ایک طوطے کو ایک بزرگ خاتون کو گالیاں دینے کے الزام میں پیش ہونے کا حکم دیا اور پھر یہ جاننے کے لیے ا±س کا معائنہ کیا گیا کہ آیا وہ ب±رے طرزِ عمل کا مرتکب ہوا ہے یا نہیں۔جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے پولیس کے ایک اہلکار کے حوالے سے اس واقعے کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ بھیجی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مغربی بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاو¿ں میں پیش آیا، جہاں ایک پچھتر سالہ خاتون جانابائی ساکھارکر نے پیر 17 اگست کو پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔اس بزرگ خاتون نے الزام لگایا کہ ا±س کے پڑوسی نے پنجرے میں رکھے ہوئے اپنے طوطے ’ہریل‘ کو گالیاں سکھا رکھی ہیں اور جب کبھی بھی وہ ا±س کے گھر کے پاس سے گزرتی ہے، طوطا ا±سے گالیاں دینے لگتا ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کا جائیداد کے معاملے پر اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ کوئی تنازعہ چل رہا ہے۔ خاتون کا الزام تھا کہ ا±س کا یہ بیٹا بھی ا±س کے ہمسائے کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ مقامی پولیس چیف پی ایس ڈونگرے کے مطابق اس پر پولیس نے تینوں کو، جن میں بیٹے اور ہمسائے کے ساتھ ساتھ طوطا بھی شامل تھا، پولیس اسٹیشن میں طلب کر لیا۔تاہم پولیس کے اتنے سارے سپاہیوں کو دیکھ کر طوطا غالباً گھبرا گیا اور ا±س وقت ا±س کی زبان پر جیسے تالا پڑ گیا، جب ا±س کا شکایت کنندہ بزرگ خاتون سے سامنا کروایا گیا۔ پولیس چیف ڈونگے کے مطابق ’جب طوطے کا پنجرہ خاتون کے قریب لایا گیا تو ا±س خاتون نے بار بار اپنا نام ا±س کے سامنے دہرایا لیکن مجال ہے کہ طوطا ایک لفظ بھی بولا ہو:”ہم بہت غور سے اس سارے منظر کا جائزہ لے رہے تھے۔“ڈونگے کے مطابق بعد ازاں یہ طوطا محکمہ جنگلات کے سپرد کر دیا گیا تاکہ ا±سے جنگل میں لے جا کر آزاد کر دیا جائے۔اس سال مئی کے اواخر میں بھارتی پولیس نے پاکستان سے ا±ڑ کر سرحد پار کرنے والے اسی طرح کے ایک کبوتر کو جاسوسی کے شبے میں حراست میں لے لیا تھاواضح رہے کہ اس سال مئی کے اواخر میں بھارتی پولیس نے پاکستان سے ا±ڑ کر سرحد پار کرنے والے ایک کبوتر کو جاسوسی کے شبے میں حراست میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں اس کبوتر کو ایکسرے سمیت مختلف طرح کے معائنوں سے گزارا گیا تھا۔ جاسوسی ہی کے شبے میں بھارت میں ایک کبوتر کے پکڑے جانے کا ایک واقعہ 2010ءمیں بھی پیش آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…