واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا خود تو دنیا بھر کی جاسوسی کرتا ہے لیکن اب چین نے اس کی جاسوسی شروع کی ہے تو وہ بلبلارہاہے۔ چینی ہیکرز نے تو امریکہ کا نام میں دم کرہی رکھا ہے لیکن اب دوسرے جاسوس بھی اسے نظر آنے لگے ہیں۔ تازوہ بیان میں امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی سرزمین پر ایسے خفیہ ایجنٹ بھیجنے کا سلسلہ بند کردے جن کاکام چین سے بھاگ کر امریکہ آنیوالوں پر وطن واپسی کیلئے دبا? ڈالنا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق آپریشن فوکس ہنٹ نامی یہ مشن چین کی ان عالمی کوششوں کا حصہ ہے ، جن کا مقصد ایسے افراد کو واپس وطن لانا ہے جن پر مالی بدعنوانی کا شبہ ہے۔