طرابلس(نیوز ڈیسک) عسکرےت پسند گروہ داعش نے لیبیا کے ساحلی شہر سرت میں اپنا ایک بڑا اڈہ قا ئم کرنے کا منصوبہ بناےا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سرت شہر حکمت عملی کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، ےہی وجہ ہے کہ داعش اس علاقے میں اپنا اڈہ قائم کرے گی۔ اس کے علاوہ سرت اپنی تجارتی بندرگاہ کےلئے بھی شہرت رکھتا ہے۔ اس شہر سے جنوب کی طرف چند کلومیٹر دور لیبیا کا سب سے بڑا فضائی اڈہ واقع ہے۔ اس وقت داعش اور سرت کے محافظین کے درمیان لڑائی عروج پر ہے۔ واضح رہے کہ یہ عراق اور شام سے باہر اس گروہ کا پہلا بڑا اڈہ ہوگا۔