جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عالمی طاقتوں کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ایران

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران (نیوز ڈیسک)ایرانی نائب صدر معصومہ ابتکار نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن وامان کے قیام کے لیے دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ابتکار نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے لیکن اس کا خطے پہ غالب آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کا ملک پڑوسی ممالک پر اپنا اعتماد بحال اور شدت پسند گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہتا ہے۔ ایرانی نائب صدر نے امریکی کانگریس میں جوہری معاہدے کے ناقدین کا یہ دعویٰ بھی مسترد کردیا کہ ایران پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ ابتکار کا کہنا تھا کہ سنگین پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران کا امریکہ سے ہونے والا حالیہ جوہری معاہدہ پوری دنیا کے لیے ’قدم آگے بڑھنے‘ کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ سفارتی سطح پر’بات چیت کی کوشش کررہا ہے۔ ایران پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ شامی صدر بشارالاسد اور لبنانی شیعہ اسلامی گروپ حزب اللہ کو ہتھیار اورمالی امداد فراہم کرتا ہے اور مبینہ طور پر یمن کے باغی زیدی شیعہ حوثی تحریک کی پشت پناہی کرتا ہے



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…