نیویارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے بحران کا سیاسی حل نکالنے کے لیے مسودے پر بحث ہوئی۔ کونسل کے 14ارکان نے مسودے کی حمایت کی جبکہ ویزویلا نے اس کی مخالفت کی۔ یہ مسودہ شام میں اقوام متحدہ کے ثالث کار اسٹیفن کی جانب سے تین ہفتے قبل بریفنگ کے بعد امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے مل کر تیار کیا ہے۔مسودے میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام میں ایک جامع عبوری گورننگ باڈی کی تشکیل کے لیے کام کریں۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں 4سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور76لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔ –