دبئی(نیوز ڈیسک) بھارت اور متحدہ عرب امارات 75 ارب ڈالر ز سے فنڈ قائم کرینگے ، وزیراعظم مودی کہتے ہیں اچھے یابرے طالبان کی اصطلاع نہیں چلے گی ۔ دہشتگردوں کو ختم کرنا ہوگا۔ متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان 75 ارب دالر سے فنڈ قائم کیاجائیگا۔جس پر دستخط ہوگئے ہیں ۔ فنڈ سے بھارت میں ریلوے لائینیں اور بند ر گاہیں تعمیر کی جائیں گی ۔ دبئی میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ جو لوگ دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا دی جانی چاہیئے ، انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ دنیا کو یہ طے کرنا ہوگا کہ انہیں ان لوگوں کیساتھ رہنا ہے ، جو دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں ان کیخلاف جانا ہے ، نریندر مودی کا کہناتھا کہ وہ پڑوسی ممالک کیساتھ اچھے اور مضبوط دوستانہ تعلقات قائم کرکے بھارت کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے ، بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اچھے یا برے طالبان کی اصطلاع نہیں چلے گی ، اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف دنیا حتمی جنگ کرے ۔