جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اچھے یابرے طالبان اوراچھی یا بری دہشت گردی کا معاملہ نہیں چلے گا،بھارتی وزیراعظم دبئی میں برس پڑے

datetime 17  اگست‬‮  2015
Gujarat's chief minister Narendra Modi speaks during the "Vibrant Gujarat Summit" at Gandhinagar in the western Indian state of Gujarat January 12, 2013. Fresh off his re-election as chief minister of Gujarat and amid expectations he could contend to be the next prime minister, Modi avoided talk of a bigger political future during a state investment event. REUTERS/Amit Dave (INDIA - Tags: POLITICS) - RTR3CD39
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے اوراس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے عالمی برادری کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردی کی مددکرنے والوں کے ساتھ ہیں یا ان کے خلاف ہیں،اچھے یابرے طالبان اوراچھی یا بری دہشت گردی کا معاملہ نہیں چلے گا،اس حوالے سے واضح فیصلہ کرنا ہوگا دہشت گردوں کے حامیوں کو سزاملنا ضروری ہے،بھارتی عسکریت پسندقومی دھارے میں شامل ہوجائیں یواے ای دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی موقف اورسلامتی کونسل میں ہماری مستقل نشست کا حامی ہے،افغانستان اپنے پاﺅں پر کھڑاہواتوہمیں خوشی ہوگی،پیر کودبئی کرکٹ سٹیڈیم میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرامودی نے کہاکہ میں اپنے سامنے ایک منی انڈیادیکھ رہاہوں آپ وہ لوگ ہیں جوگزشتہ کئی برسوں سے یہاں سخت محنت کررہے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ بھارت کے وقار میں بھی اضافہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب اٹل بہاری واجپائی وزیراعظم تھے بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے دنیاسکتے میں آگئی اوربہت سے لوگ ناراض بھی ہوئے،بھارت پر پابندیاں عائد کردی گئیں واجپائی نے دنیا بھر میں موجود بھارتیوں سے اپنے ملک کی مددکرنے کی اپیل کی توخلیجی ممالک میں کام کرنے والے بھارتیوں کا کردارمثالی تھا،انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اوربھارت کے درمیان 700پروازیں چلتی ہیں لیکن ایک بھارتی وزیراعظم کو یہاں آنے میں 34سال لگے،دبئی منی انڈیانہیں منی ورلڈ ہے،دہشت گردی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاکہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کولازمی سزاملنی چاہیے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بھی ایک پیغام ملنا چاہیے انہوں نے کہاکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت بدل چکا ہے اس کی وجہ بھارت کے ایک ارب 25کروڑ عوام ہیں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی موقف کے حامی ہیں ہم چالیس سالوں سے دہشت گردی کا شکاررہے ہیں بے پناہ لوگوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے ہیں دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے اوراس کا م قابلہ کرنے کی ضرورت ہے دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردی کی مدد کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا ان کے خلاف ہیں،دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آچکا ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارتی عسکریت پسندوں کو اپنا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوجانا چاہیے تشددسے کسی کا بھلانہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ اچھے طالبان یا برے طالبان یا اچھی دہشت گردی یا بری دہشت گردی کا موقف نہیں چلے گا اس حوالے سے کوئی ایک فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ دہشت گردی کے ساتھ ہیں یا انسانیت کے ساتھ،بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ ہماری کوشش رہی ہے کہ بھارت کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں اوراپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ مضبوط دوستی قائم رکھیں ہمیں بڑاہونے کا غرورنہیں بلکہ ہم ترقی کے لیے سب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی نہ تو کوئی حد اورنہ سرھد ہوتی ہے انہوں نے بینکاک دھماکے کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس م یں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں بھارت طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکاررہاہے ،نریندرامودی نے افغانستان اوربھارت کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اگرافغانستان اپنے پاﺅں پر کھڑاہوجائے توہم اسے پر خوشی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یواے ای نے سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل نشست کے معاملے پرہماراحامی ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…