جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

3 پاکستانی خواتین نے عالمی سطح پرٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق بین الاقوامی سطح پر لا تعداد مسائل اور تنقید کا سامنا کرنے والے پاکستان کی تین خواتین نے ایک بار پھر عالمی افق پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی تین خواتین نے رواں سال یونیورسٹی آف لندن کے تحت منعقد ہونے والے ایل ایل بی پروگرام میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔ پاکستانی ادارے SILکی دو طالبات ذونیرہ شاہداور زینب سمنتاش نے ایک سال میں دو فرسٹ کلاس پوزیشنوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یونیورسٹی آف لندن کے انڈر گریجویٹ لاز بلاگ کے مطابق دس فرسٹ کلاس پوزیشنزمیں ہانگ کانگ اور ملائیشیا نے ایک بار پھر جگہ بنالی ہے لیکن پاکستانی طلباءنے اس سال بھی شاندارکارکردگی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔ ٹاپ ٹین پوزیشنزمیں جگہ بنانے والی زینب کے مطابق انکی اس کامیابی کے پیچھے سخت محنت ، والدین ، فیملی اور سکول آف انٹرنیشنل لاءکی انتھک کاوشیں ہیں۔ انھوں نے SILکے فیکلٹی اور ٹیچرز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ SIL کی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی دوسری طالبہ ذونیرہ کا کہنا تھا کہ پہلے سال میں وہ خوف کا شکار تھیں لیکن اپنے کالج کے فراہم کردہ ماحول اورفیکلٹی نے ان کے تمام خدشات کو غلط ثابت کر دیا۔ SIL کی پرنسپل ندا ترین نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ زینب اور ذونیرہ نے ایک ہی سال میں ٹاپ ٹین میں جگہ بناکے SILکے نام ایک عالمی ریکارڈ کر دیا ہے جس کے مطابق کسی پاکستانی کالج کو یہ اعزاز پہلی دفعہ حاصل ہوا ہے۔ SILکی ڈائریکٹر سید ہ شہربانوکاظم کے مطابقSILپاکستان میں یونیورسٹی آف لندن کے ایل ایل ایم پروگرام کے حوالے سے واحد آفیشل ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہا ہے اور ایل ایل بی کی طرح ادارے سے وابستہ کئی طلباءایل ایل ایم میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں جو پاکستان بھر کے لیے باعث افتخار ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…