ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

تھائی لینڈ،ہندوﺅں کی عبادت گاہ میں دھماکہ،چارغیرملکیوں سمیت27افرادہلاک،80زخمی

datetime 17  اگست‬‮  2015 |

بنکاک(نیوزڈیسک)تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں ہندوﺅں کے مندرمیں بم دھماکے کے نتیجے میں چارغیرملکیوں سمیت27افرادہلاک جبکہ78زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد مرکزی شاہرہ پر کھڑی موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اورزخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا،بفائیوسٹار ہوٹل کے قریب معروف مزارمیں ہونے والے دھماکے سے اردگرد کے لوگ نشانہ بنے،دھماکہ خیزموادمندرکے باہرکھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیاگیاتھا،کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہ،بھارتی ٹی وی کے مطابق دھماکہ پیر کو ایشیاءکے سب سے بڑے سیاحتی مرکز تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک کے وسطی علاقے میں مزازکے قریب ہوا،جبکہ برطانوی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ چارغیرملکیوں سمیت47 افرادہلاک ہونے کے علاوہ78افرادزخمی بھی ہوئے جنہوں فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں زخمیو ں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ایک عینی شاہد نے بتایاکہ جیسے ہی دھماکہ ہوا موقع پر افراتفری مچ گئی اور ادھر ادھر انسانی جسم کے لوتھڑے نظرآئے ،بنکاک کے ضلع چڈلوم میں فائیوسٹار ہوٹل کے قریب ہندوﺅں کے معروف مزارمیں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مزار کے اردگرد آنے جانے والے لوگ بھی نشانہ بنے ۔ حادثے کے بعد مرکزی شاہرہ پر کھڑی موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوﺅں کے ایراوان مندر میں بری تعداد میں لوگ عبادت میں مصروف تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 4 غیر ملکیوں سمیت 27 افراد ہلاک اور 78 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ نائب پولیس چیف کا کہناتھا کہ دھماکا مندد کے باہر کھڑے موٹرسائیکل میں نصب بم سے ہوا جو اتنا زوردار تھا کہ جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیںتاہم ابتدائی طور پر27 افرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی ہے جس میں 17 خواتین بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ جس سے انسانی اعضا دور دور تک بکھر گئے جبکہ قریب کھڑی موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنکاک میں دھماکے کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں تاہم ابتدائی طور پر اس دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…