میڈرڈ(نیوزڈیسک)اسپین بھر میں میلوں کے دوران گلیوں میں بیلوں کے آگے دوڑنے کے خطرناک کھیل میں سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جولائی سے شروع ہونے والے فیسٹیول میں سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں چار کی ہلاکتیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئیں اور اتنے کم عرصے میں ہونے والی ہلاکتوں کا یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک کونسلر بھی شامل ہیں جو میڈرڈ کے شمال میں اقع علاقے ویلا ڈولڈ میں بیل کا سینگ گھسنے سے ہلاک ہوئے۔اس کے علاوہ نوارا کے علاقے میں بیل نے ایک 18 سالہ لڑکے کو پیٹ میں سینگ مار کر ہلاک کردیا۔اس کے ساتھ ساتھ ویلنشیا، مرشیا، تولیڈو، کیسٹیلون اور ایلی کینٹ کے علاقوں میں بھی فیسٹیول کے دوران ہلاکتیں ہوئیں گزشتہ سال بل فائٹرز نے سات ہزار 200 سے زائد بیلوں کو ہلاک کردیا تھا۔