کویت سٹی(نیوزڈیسک)دنیا میں منشیات فروش مختلف طریقے سے بیرون ملک منشیات سمگل کرتے ہیں اور بیشتر اوقات پکڑے بھی جاتے ہیں لیکن کویت میں عرب شہری نے انتہائی محفوظ طریقہ اپنایا لیکن وہ قانون کے ہاتھوں بچ نہیں پایا آخرکار پکڑ ا ہی گیا ۔جرمن میڈیاکے مطابق کویت ائیر پورٹ حکام نے منشیات کے عادی شخص کو چرس لے جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر گرفتا رکرلیا۔ایئرپورٹ حکام کاکہناہے کہ وہ شخص کویت سٹی ایئرپورٹ سے اپنی چیکنگ مکمل کر وا کر آگے نکل گیا لیکن کسٹم حکام کی جانب سے شک کی بنا کر اس شخص کو دوبارہ چیکنگ کے لیے بلایاگیا اور اس کی تلاشی لی گئی تو کچھ بھی برآمد نہیں ہو ا او ر آخر میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کی گھڑی کھول کر چیک کی توا س میں سے چرس برآمد ہوئی جس پر اسے منشیات سمگل کرنے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیاہے