کابل(نیوزڈیسک)افغان دارالحکومت کابل سے ایک جرمن خاتون کو اغوا کر لیا گیا،فوری طور پر کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک اعلی افغان پولیس اہلکار نے اس واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ایک جاسوس کتے نے اس لڑکی کی تلاش کے دوران ایک قریبی زرعی فارم تک پولیس کی رہنمائی کی تھی تاہم گزشتہ جمعے کو اس فارم کی تلاشی کے دوران پولیس کو کچھ بھی نہ مل سکا۔پولیس نے بتایا ہے کہ درجنوں اہلکار اس لڑکی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کی جانب سے کوئی پچیس مختلف شواہد بھی ملے ہیں تاہم ابھی تک اس لڑکی تک پہنچنے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔بتایا گیا ہے کہ اس لڑکی کے والدین کا ذاتی کاروبار ہے اور گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انہوں نے ایک کھلے خط میں اغوا کنندگان کو یقین دلایا تھا کہ ہم آپ کے تمام مطالبات پورے کریں گے تاکہ ہم اپنی بچی کو پھر سے اپنے بازﺅں میں بھر سکیں۔