لندن(نیوز ڈیسک)مختلف امراض کا شکار 300 برطانوی ہر سال سوئیزرلینڈ جاکر موت کو گلے لگا رہے ہیں ،جہاں انہیں یہ سہولت فراہم کرنے والا کلینک موجود ہے ، اب موت کا حق دینے کی برطانوی تنظیم نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوانین میں تبدیل کرکے شہریوں کو ملک میں ہی موت کی سہولت فراہم کرے تنظیم بقول سوئیز رلینڈ سفر کرنے سے موت کے خواہشمند بیمار افراد کو تکلیف کا سامنا کرنا ہے ، واضح رہے برطانیہ میں کسی کو بھی موت کو گلے لگانے پر پابندی عائد ہے اور اس میں مدد کرنے والے ڈاکٹر کو 14 برس قید ہوسکتی ہے ، تنظیم نے ایسے موقعے پر یہ مطالبہ کیا ہے کہ جب 60 سالہ برطانوی شہری بوب کولی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے جگر کے سرطان سے تنگ آکر موت کی سہولت فراہم کرنے والے سوئیزر لینڈ کے کلینک جارہاہے اس سے قبل بوب کی اہلیہ 67 سالہ این نے بھی ڈیڑھ سال قبل پارکسن کی بیماری سے تنگ آکر موت کو گلے لگایا تھا ، اس کا کہناہے کہ موت کی سہولت فراہم کرنیوالے کلینک میں ماحول دوستانہ ہوتاہے ۔