جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

امریکہ میں نسلی منافرت کیخلاف تحریک کے رہنما جولین بونڈ انتقال کرگئے

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں 1960 کی دہائی میں شہری آزادیوں کے حق میں اور نسلی منافرت کےخلاف چلنے والی تحریک کے سرگرم کارکن اور رہنما جولین بونڈ انتقال کرگئے ہیں۔ امریکی صدر اوباما نے جولین بونڈ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کے لیے مساوی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے کردار کو سراہا ہے۔ اتوار کو وہائٹ ہاوس سے جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ جولین بونڈ ایک ہیرو تھے جنہوں نے امریکہ میں مثبت تبدیلی لانے میں سرگرم کردار ادا کیا۔ اوباما نے کہا ہے کہ انہیں اور خاتونِ اول مشیل اوباما کو جولین بونڈ کی رہنمائی، مشاورت اور دوستی میسر رہی۔ جولین بونڈ 1960 میں امریکہ میں نسلی تفریق کےخلاف تحریک شروع کرنے والی طلبہ تنظیم ’سٹوڈنٹ نان وائلنٹ کوآرڈی نیٹنگ کمیٹی‘ کے بانیوں میں سے تھے اور پانچ سال تک کمیٹی کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ 1960 کی دہائی میں امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں سیاہ اور سفید فام شہریوں کے درمیان تفریق کے خلاف طلبہ کے احتجاج کی قیادت کرنے والے سرِ فہرست رہنماوں میں شامل تھے۔ اٹلانٹا کے ’مور ہاوس کالج‘ سے فارغ التحصیل جولین بونڈ 1965 میں ریاست جارجیا کے ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے تھے لیکن ویتنام جنگ کی مخالفت کرنے کی پاداش میں ایوان کے سفید فام ارکان نے انہیں حلف اٹھانے سے روک دیا تھا۔ بعد ازاں امریکہ کی سپریم کورٹ نے بونڈ کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا کہ بونڈ کو حلف اٹھانے سے روک کر ایوان نے ان کو اظہار رائے کی آزادی سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔ جولین بونڈ 1975 تک جارجیا کے ایوانِ نمائندگان کے رکن رہے تھے جس کے بعد انہوں نے 1975ءسے 1986ءتک مسلسل چھ بار ریاست کی سینٹ میں خدمات انجام دی تھیں۔ 1968 میں شکاگو میں ہونے والے ڈیموکریٹ پارٹی کے قومی کنونشن میں انہیں امریکہ کی نائب صدارت کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا لیکن کم عمر ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی نامزدگی واپس لینا پڑی تھی۔ وہ امریکہ کے نائب صدر نامزد ہونے والے پہلے سیاہ فام شہری تھے۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…