دمشق (نیوز ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق میں صدر لبشارالاسد کی فوج کے فضائی حملے میں اسی سے زائد افراد مارے گئے ، سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی گئی ، انسانی حقوق کے گروپ کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیجز میں صدر بشار الاسد کی فورسز کے فضائی حملے کے بعد تباہی کے مناظر پر مبنی ویڈیو جاری کردی ہے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ شام میں یہ انتہائی خطرناک حملہ تھا ، اطلاعات کے مطابق حملہ دارالحکومت شام سے پندرہ کلو میٹر دور کیاگیا ، برطانیہ بیسڈ انسانی حقوق کے گروپ کا کہناہے کہ حملہ ایک مارکیٹ کے قریب کیاگیا ، شامی فوج ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ، یہ بھی کہاگیا کہ مخالفین کی جانب سے حملے کا جواب دینے کیلئے یہ کارروائی کی گئی ۔