واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما دو ہفتے کی چھٹیاں گزارنے میسی چوسٹس جا رہے ہیں۔ڈیلی میل نے نازیوں اور نسلی تعصب کی کتب سمیت چھ کتابوں کی فہرست شائع کی ہے جو صدر اوباما ان چھٹیوں کے دوران پڑیں گے۔امریکی صدر پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کے بارے میں رون چرنو کی لکھی ہوئی کتاب واشنگٹن۔اے لائف بائی رون چرنو، امریکہ کی نسلی تاریخ کے بارے میں نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر ٹانہیسی کوٹس کی لکھی ہوئی بیٹوین دی ورلڈ اینڈ می، انتھونی ڈوئر کا لکھا ہوا ناول آل دی لائٹ وئی کین ناٹ سی، فیلڈ رپورٹنگ پر مبنی ایلزبتھ کولبرٹ کی دی سکستھ ایکسٹنشن، جھوپما لہاری کا ناول دی لولینڈ، جیمر سالٹر کا ناول آل دیٹ از پڑھیں گے۔