بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں سرکاری اہلکار کی کرپشن’ اتنے نوٹ نکلے کہ پولیس کو گننے کے لئے برقی مشینیں منگوانا پڑیں،پھر بھی 21 گھنٹے لگے

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)رقم اتنی زیادہ تھی کہ اسے شمار کرنے کے لیے نوٹ گننے کی تین برقی مشینوں کا استعمال کیا گیا اور پھر بھی اس میں 21 گھنٹے لگے۔بھارت میں پولیس نے ایک سرکاری اہلکار کے مکان پر چھاپہ مار کر اتنی نقدی برآمد کی ہے کہ اسے گننے میں 21 گھنٹے کا وقت لگا۔یہ واقعہ کولکتہ میں پیش آیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 20 کروڑ روپے سے زیادہ رقم برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے مذکورہ اہلکار اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔اس سرکاری اہلکار نے تسلیم کیا ہے کہ یہ رقم اس نے مختلف اوقات میں بطور رشوت لی تھی اور اسے اپنی رہائش گاہ پر ہی چھپایا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اہلکار کے مکان میں چھت، دیواروں، غسل خانے کی ٹائلوں کے نیچے سے نوٹوں کی گڈیاں برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اس کے علاوہ رقم تکیوں، گدّوں، بستروں، صوفوں یہاں تک کہ فریج کے اندر بھی رکھی گئی تھی۔رقم اتنی زیادہ تھی کہ اسے شمار کرنے کے لیے نوٹ گننے کی تین برقی مشینوں کا استعمال کیا گیا اور اس کے باوجود اس عمل میں 21 گھنٹے لگے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ وہ اب اس سرکاری اہلکار کی ملکیتی دیگر عمارتوں کی بھی تلاشی لیں گے اور انھیں امید ہے کہ وہاں سے بھی بدعنوانی سے حاصل کی گئی مزید رقم مل سکتی ہے۔کولکتہ پولیس نے یہ کارروائی ایک ایسے موقع پر کی ہے جبک گذشتہ روز ہی بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی آزادی کی 69 ویں سالگرہ پر اپنے خطاب میں ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کا عہد کیا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…