کابل(اے این این)افغانستان کے فرسٹ نائب صدر عبدالرشیددوستم نے پاکستان پرافغانستا ن میں عسکریت پسندی کی حمایت کاروایتی الزام دہراتے ہوئے کہاہے کہ اگرہمسایہ ملک دیانتداری کامظاہرہ کرے تووہ افغان جنگ ختم کراسکتاہے۔افغان ٹی وی کوانٹرویومیں عبدالرشیددوستم نے کہاکہ افغانستان میں جاری لڑائی کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث ہے ملک میں ہرکوئی جانتاہے کہ عسکریت پسندوں کی سرپرستی کون کررہاہے؟عسکریت پسندگروپ کبھی القاعدہ اورکبھی داعش کے نام سے لڑرہے ہوتے ہیں اورپاکستان کی طرف سے انہیں منظم کیاجاتاہے اورانہیں مالی امداددی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان داعش کے ذریعے افغانستان میں جنگ جاری رکھناچاہتاہے داعش پاکستان کی کٹھ پتلی ہے ۔ایک طرف پاکستانی حکام کہہ رہے ہیں کہ ہم طالبان کومذاکرات کی میزپرلارہے ہیں اوردوسری جانب وہ داعش کے ذریعے جنگ جاری رکھناچاہتے ہیں یہ پاکستان کی سیاسی چالیں ہیں ۔