جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

یوم آزادی کی تقریب میں بھارتی وزیر نے پرچم ہی الٹا لہرا دیا

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر(نیوزڈیسک) کبھی کبھی بڑے مواقع پر ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جو سیکڑوں لوگوں کے سامنے شرمندگی اور خفت کا باعث بن جاتی ہیں ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جب یوم آزادی کی تقریب کے دوران بھارتی وزیر نے تقریب کے دوران قومی پرچم کو الٹا لہرا دیا جس کا ایک گھنٹے تک کسی نوٹس ہی نہیں لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر میں یوم آزای کی تقریب پنجاب کے شہر امرتسر کے گرونانک آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس میں پنجاب کابینہ کے وزیر بکرم سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے آغاز پر جب بھارتی پرچم لہرایا گیا تو وہ الٹا لہرا دیا جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر سمیت وہاں بیٹھے افسران میں سے کسی بھی کو ایک گھنٹے تک پتا ہی نہیں چل سکا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے پرچم الٹا لہرا رہا ہے۔وزیر بکرم سنگھ کی تقریر کے دوران ایک افسر کی نشان دہی کے بعد غلطی کو درست کیا گیا جب کہ تقریب کے فوری بعد وزیر موصوف افسران پر برس پڑے اور اس غلطی کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے 2 پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا اور مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…