ہوانا(نیوزڈیسک)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے طالبان سے مذاکرات کو پاکستان اورافغانستان کے لیے مفید قراردیتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ خطے دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنا آسان نہیں، اس کیلئے سب کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا،ایک انٹرویومیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے امید ظاہرکی کہ افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مفاہمتی بات چیت کومتاثرنہیں کریں گے، یہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے کہ وہ مل کراپنی سرحد کے دونوں جانب موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور ان کی قوت کوکم کریں،انہوں نے کہاکہ امریکامحفوظ اور خوشحال افغانستان کو پھلتا پھولتا دیکھناچاہتاہے تاہم اس کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی ،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ابھی تک طالبان نے تشددکا استعمال ترک نہیں کیا،اس طرح مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے، انہوں نے کہاکہ ممکن ہے طالبان میں بھی ایسے حلقے موجود ہیں جو امن بات چیت کے حامی نہ ہوںمگرفی الوقت ایسا کہنا مشکل ہوگا،بات چیت میں طالبان کی شرکت حوصلہ افزا تھی لیکن ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اسے کامیابی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ایک اور سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ افغانستان میں مصالحتی عمل امریکا کی اولین ترجیح ہے تاہم دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنا آسان نہیں، اس کیلئے سب کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔