بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاسپورٹ کی تجدید پاکستان میں سہولت کے ساتھ،سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے بہت بڑی پریشانی

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے پاسپورٹ کی تجدید ایک دردسربن گئی۔سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کوجب اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرانی ہوتی ہے توان کو سفارتخانے میں آناپڑتاہے ۔جبکہ جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کایہ حال ہے کہ ان کے پاس پاکستان کوبنے 69سال ہوگئے ہیں لیکن سفارتخانہ ایک جدیدملک میں ہونے کے باﺅجود کوئی ایسی سہولت فراہم نہیں کررہاجوکہ وہاں مسیرہونی چاہیے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کودیگرسہولتوں کے علاوہ پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت بھی فراہم کی جاسکے ۔سفارتخانے نہ توپاکستانی شہریوں کے لئے کوئی ایسے باقاعدہ کاﺅنٹربنائے ہوئے ہیںجیساکہ پاکستان میں پاسپورٹ کے اجراءاورتجدید کے لئے ٹوکن سسٹم ،بینکوں کے ذریعے پاسپورٹ کی فیس جمع کرانے کی سہولت اوراب توگھرمیں بھی پاسپورٹ بنانے کی سہولت مہیاکردی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس جدہ کے سفارتخانے نے سعودی عرب بھرمیں ایسی کوئی سہولت نہیں دے رکھی ہے ۔ سعودی عرب کے جدہ شہراوردیگرشہروں میں رہنے والے پاکستانی افراد کوایسی سہولت فراہم کی جائے کہ وہ بغیرکسی تکلیف کے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کراسکیں ۔جدہ کے پاکستانی سفارتخانے نے اپنے قیام سے اب تک نہ توپاسپورٹ کی تجدید کے لئے کوئی آن لائن سسٹم متعارف کرایاہے اورنہ ہی اپنے شہریوں کے لئے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ایسے کاﺅنٹرقائم کئے ہیں کہ پاکستانی جس شہرمیں کام کررہے ہیں وہیں سے اپنے پاسپورٹ کی تجدیدکراسکیں ۔جب بھی کسی پاکستانی شہری کوسعودی عرب میں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کراناہوتی ہے تووہ کئی روز تک جدہ کے پاکستانی سفارتخانے کے چکرلگاتارہتاہے ۔اس سے بڑی بات یہ کہ سفارتخانے میں پاکستانی شہریوں کے لئے پانی اوردیگرایسی کوئی سہولتوں کابندوبست بھی نہیں کیاگیاہے کہ وہ ان سے استفادہ کرسکیں ۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیو ںکوملک کے دوسرے شہروں سے آنے کے بعد جدہ میں سفارتخانہ نے کوئی سستی رہائش گاہوں کابھی بندوبست نہیں کررکھاہے کہ وہاں پراگرپاسپورٹ وقت پرنہ مل سکے تووہ آرام کرسکیں ۔جب بھی تجدید کے لئے پاکستانی شہری سفارتخانے میں آتے ہیں توان میں زیادہ ترمزدورپیشہ افراد ہیں جوکہ سعودی عرب میں مہنگی رہائش کے اخراجات نہیں برداشت کرسکتے جس کی وجہ سے ان کوجدہ کی مختلف سڑکوں ،بند دکانوں کے فٹ پاتھوں اورسفارتخانے کے قریبی علاقوں میں بغیربجلی اورپنکھے کے کھلے آسمان کے تلے سوناپڑتاہے ۔پاسپورٹ کی تجدید کرانے والے پاکستانیوں کے لئے ایسی سہولتیں مسیرکی جائیں کہ وہ بغیرکسی تکلیف کے پاسپورٹ کی تجدید کراسکیں۔
تصویریں دیکھیں پاکستانی کیسے اپنے پاسپورٹس کی تجدید کرارہے ہیں اورکہاں سورہے ہیں
012345678910



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…