جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاک چین کشمیر کوریڈور‘ کیلئے 20معاہدوں پر دستخط کادعویٰ،بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 14  اگست‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان نے ’آزاد کشمیر کوریڈور‘ کےلئے 1ارب 60کروڑ ڈالر کے 20معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔ دونوں ممالک کی طرف سے اقتصادی راہداری منصوبے کو آپریشنل بنانے کی طرف اہم پیش قدمی ہے۔ چین کے مغربی خطے ڑیانگ زنگ سے آزاد کشمیر اور گوادر تک پھیلے ان منصوبوں کا مقصد پاکستان کو مستحکم کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 20تعاون کے معاہدے کیے گئے ہیں۔ اخبار نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے لکھا کہ 10ارب 35کروڑ یوآن کے سودوں پر اتفاق دونوں ممالک کے حکام کے درمیان سنکیانگ کے شہر کرامے میں بات چیت کے بعد ہوا۔ دونوں ممالک کے 300سے زائد حکام اور ماہرین مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی پر پیش قدمی کے لہے چین میں ایک فورم پر جمع ہوئے۔ منصوبوں پر اتفاق کی وضاحت نہیں کی گئی، تاہم جاری کردہ ایک ’منشور‘ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے توانائی اور بجلی کے منصوبوں کے ذریعے 2طرفہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا عہد کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع ابلاغ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں اطراف سی پی ای سی کے فریم ورک کے تحت 46ارب ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کی گئی، تاہم چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے بارے کوئی ٹھوس اعداد و شمار نہیں ہیں، ہر منصوبے کو چینی کمپنیوں کی دلچسپی کے لحاظ سے فرداً فرداً لیا جارہا ہے اور کئی منصوبوں کی فزیبلٹی کا عمل جاری ہے۔ بھارت نے اس راہداری کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے تنازعہ کشمیر سے ماورا ہیں اور اس تجارتی وینچرز کا مقصد پاکستان کو مستحکم کرنا ہے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…