بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارت اورفرانس میں رافیل طیاروں کے معاہدے میں نئی مشکلات سامنے آگئیں

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)ہندوستان اور فرانس کے درمیان 36 رافیل طیاروں کی خرید وفروخت کا معاہدہ مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ ہندوستانی حکومت کی فروخت کی شرائط پر اتفاق کی جدوجہد کے باعث مشکلات کا شکار ہوا ہے۔ہندوستان وزارت دفاع کے دو سینئر افسران کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک طیاروں کی قیمت مقرر کرنے پر کشمکش کا شکار ہیں اور ان تمام شرائط پر بھی جن کے تحت طیارہ ساز کمپنی ڈیزلٹ ایوی ایشن ہندوستان سے اربوں ڈالر کا معاہدہ کرے گی۔جنگی طیاروں کے معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے ہندوستانی ایئر فورسز مسائل سے دو چار ہوسکتی ہے۔ہندوستان فوجی حکام نے خطے میں دفاعی صلاحیت میں بہت بڑا فرق آنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سے فضائی مقابلہ کرنے کے لئے نئے مغربی طیاروں کی فوری ضرورت ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو مقامی دفاعی کانٹریکٹر کو فوری طور پر ہندوستانی فوج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی نے فرانس کے دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر فرانسکو اولاندے کے ہمراہ حکومتی سطح پر رافیل جنگی طیارے خریدنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔فرانس ذرائع کے مطابق ہندوستان میں موجود ترجیحات میں اختلاف کے باعث یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔ہندوستانی دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ ان طیاروں کی خریداری سے ہندوستان اپنی دفاعی ضروریات کو ناصرف پورا کرسکے گا بلکہ خطے میں پاکستان اور چین کی فضائی طاقت کا مقابلہ بھی کر سکے گا



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…