غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطین میں حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام نے اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا ۔ القسام کے بیان کے مطابق اس نے یہ اسرائیل طیارہ کو برقی تکنیک کے ذریعے قبضے میں کیا ہے ۔ تکنیکی ٹیم نے اس ڈرون طیارے کا قریبی مشاہد ہ کرتے ہوئے اس میں ردوبدل کیااور اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرلیاہے ۔ القسام نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی فلسطینی عوام کیلئے ہمارا تحفہ ہے اور دشمن یہ جان لے کہ ہماری نظریں اس کی حرکتوں کا تعاقب کررہی ہیں