بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بغداد میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عراقی دارالحکومت کے ایک مصروف بازار میں ٹرک بم دھماکے میں کم ازکم 58 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی علاقے صدر کے مصروف بازار میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ایک ریفریجریٹر ٹرک میں ہوا جس میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل مئی اور جولائی میں اسی علاقے میں کئی کار بم دھماکے ہوئے تھے جن میں بڑے ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک خودکش حملہ آور ٹرک کو تیزی سے مارکیٹ کے سبزی اور پھل والے حصے میں لایا اور اسے دھماکے سے اڑا دیا۔ سرکاری اداروں کے مطابق یہ ممکنہ طور پر داعش کی کارروائی ہوسکتی ہے لیکن اب تک باضابطہ طور پر کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…