کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کی انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائر یکٹوریٹ آف سکیورٹی نے کابل بم دھماکوں کا الزام پاک فوج پر عائد کردیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کا بل سمیت مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ نیشنل ڈائر یکٹوریٹ آف سکیورٹی کے ترجمان عبدالحسیب صدیقی نے کہا ہے کہ کابل میں ہونیوالے بم دھماکے میں پاک فوج کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ان کے بقول ان حملوں میں پیچھے پاکستانی فوج نے منسلک عناصر کا ر فرماں ہیں جس میں حقانی نیٹ ورک کا بھی ہاتھ ہے ۔ علاوہ ازیں افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ بھی ان حملوں کا الزام پاکستان پر لگا چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے ان بم دھماکوں کی شدید مذمت کی تھی اور افغانستان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر یکسر مسترد کردیا تھا ۔