اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مصر میں شدید گرمی کی لہر سے 2 روز میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔
مصر کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے شمال میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں 2 روز میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عمررسیدہ افراد کی ہے جب کہ سب سے زیادہ اموات گنجان ا?بادی کے شہر قاہرہ میں ہوئیں جہاں اب تک 26 افراد گرمی کے ہاتھوں دم توڑ چکے ہیں جن میں سات خواتین بھی شامل تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صرف اتوار کے روز گرمی کے باعث 66 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا جب کہ اس روز درحرارت 42 درجے سینٹی گریڈ تک نوٹ کیا گیا تھا اسی طرح مغربی صوبے مرسا متروح اور قینا میں بھی گرمی کے باعث کئی اموات ہوئیں۔دوسری جانب مصر کے محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں درجہ حرارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 سے 5 درجے سینٹی گریڈ زیادہ نوٹ کیا گیا ہے۔
مصر میں گرمی کی لہر سے 2 دن میں 40 افراد ہلاک
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2015/08/422-534x265.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں