جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شمالی کوریا میں نائب وزیراعظم کو فائرنگ سے ہلاک کرکے سزائے موت دیدی گئی

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(نیوزڈیسک) شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم چویونگ گون کو حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم چویونگ گون کو رواں سال مئی میں فائرنگ اسکواڈ نے موت کے گھاٹ اتارا،ان پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کا الزام تھا۔ چویونگ گون نے جون 2014 میں نائب وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے چویونگ نہ تو عوام کے سامنے آئے اور نہ ہی ان کا ذکر شمالی کوریا کے میڈیا میں سنا گیا۔63 سالہ نائب وزیراعظم کا شمار ملک کے اہم عہدیداروں میں ہوتا تھا وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان باہمی تعلقات کے لیئے قائم کمیٹی میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہے اور اس کے علاوہ دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں بھی شمالی کوریا کے وفد کے سربراہ رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ 2011 میں کم جونگ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شمالی کوریا میں اب تک 70 دیگر اہم حکومتی رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے جن میں ملک کے وزیر دفاع ہیو یونگ چول بھی شامل ہیں جنہیں رواں برس 30 اپریل کو طیارہ شکن توپ سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیاتھا۔چول پر الزام تھا کہ وہ فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے پائے گئے ہیں اور متعدد بار انہوں نے کم جونگ ان کے خیالات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے انہیں جواب بھی دیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…