جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور افغانستان ملکر دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کریں، امریکا

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے امید ظاہرکی ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مفاہمتی بات چیت کومتاثرنہیں کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے کہ وہ مل کراپنی سرحد کے دونوں جانب موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور ان کی قوت کوکم کریں۔ اس حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے لیکن کوئی یہ نہ سمجھے کہ محفوظ ٹھکانے ختم کرنے اور بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت نہیں۔ ہمارا مقصدیہی ہے کہ افغان حکومت کی زیرِقیادت طالبان سے مفاہمت کا عمل جاری رکھا جائے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مفاہمت کے نتیجے میں محفوظ اور خوشحال افغانستان کو پھلتا پھولتا دیکھنے کے خواہاں ہیں لیکن اس مقصدکا حصول آسان نہیں، حالیہ حملوں سے ظاہر ہواکہ افغانستان بدستورخطرناک جگہ ہے اورطالبان نے تشددکا استعمال ترک نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ حملوں کے مفاہمتی عمل پرکیا اثرات مرتب ہونگے لیکن ہم پرامید ہیں کہ یہ اس عمل کو متاثر نہیں کرینگے۔صدراشرف غنی کی پاکستان پر تنقیدکے حوالے سے امریکی ترجمان نے کہاکہ اس معاملے پر وزیرخارجہ جان کیری نے افغان صدرسے بات کی ہے۔ افغانستان میں طالبان کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افرادکے اہلخانہ سے ہمدردی ہے، طالبان اوران کا ساتھ دینے والے افغانستان میں تشدد کا خاتمہ کریں۔ امریکا سیاسی مصالحتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اورچند ہفتے قبل ہونیوالے مذاکرات حوصلہ افزاہیں۔ہم مستحکم ،محفوظ اور خوشحال خطہ کے لئے پاکستان افغانستان اور دیگر حلیفوں کیساتھ ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادار ے کے مطابق اس سوال پر کہ کیا حالیہ حملے اس بات کا ثبوت نہیں کہ طالبان میں بھی ایسے حلقے موجود ہیں جو امن بات چیت کے حامی نہیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ فی الوقت ایسا کہنا مشکل ہوگا۔ بات چیت میں طالبان کی شرکت حوصلہ افزا تھی لیکن ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اسے کامیابی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حالیہ دہشتگردحملوںکی شدیدمذمت کی۔جان کیری نے کہاکہ افغانستان میں مصالحتی عمل امریکا کی اولین ترجیح ہے تاہم دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنا آسان نہیں، اس کیلئے سب کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…