اسلام آباد ( نیوزڈیسک) داعش کے بمبار و ں نے و سطی لندن میں حملے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں ، خفیہ ذرائع کے مطابق داعش نے 15 اگست 2015 کو دوسری جنگِ عظیم کے ختم ہونے کی خوشی میں ہونے والی ستر ویں تقریب جو وزارت دفاع کے مطابق ہفتے کے روز وسطی لندن میں منعقد ہونے جا رہی ہے پر حملے کا انکشاف کیا ہے۔انکشاف کیا گیا ہے کے اس حملے میں ممکنہ طور پرملکہ الیزیبتھ دوئم کو بھی نشانہ بنایا جائے گا ۔برطانوی جہادی گروپوں کی شام اور اعراق کی بجائے برطانیہ میں ہی جہادی کاروائیوں کو داعش کی نئی حکمتِ عملی خیال کیا جارہا ہے جس کا مقصد ان کے خلاف ہونے والی کارو ائیوں کا بدلہ اور خوف و ہراس پھیلانا بھی ہو سکتا ہے۔ لندن میں ممکنہ حملے کا انکشاف سکائی نیوز کی ایک خبر کے مطابق جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے زریعے کیا گیا ۔ خفیہ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی ٹریننگ بھی مکمل ہو چکی ہے اور اس حملے میں زیادہ سے زیادہ تباہی مچانے کے لیے کلاشنکوف،پستول،بم اور گرینیڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں