جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ماسٹر مائنڈکی ضمانت پر رہائی

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی،بھارتی حکومت نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سوامی آسیم آنند کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارت کی وزرات داخلہ کی جانب سے لوک سبھا کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی ملزم نبا کمار عرف سوامی آسیم آنند کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گی۔آسیم آنند کو گزشتہ سال پنجاب اور ہریانہ کی ہائی کورٹ سے سمجھوتہ ایکسپریس حملہ کیس میں ضمانت مل گئی تھی۔بھارتی حکومت کے اس اقدام پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آنے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت دہشت گردی میں ملوث ہندو انتہاپسندوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دو ہزار سات میں سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں میں ستر افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…