جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یونان میں معاشی بحران کے خاتمے کیلئے آئی ایم ایف اور یورپی یونین کی طرف سے 85ارب یورو کا پیکج منظور

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز ( ویب ڈیسک ) معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے یونان نے یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 85ارب یورو کا قرض حاصل کر لیا ، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف اور یورپی یونین کیساتھ ہونے والے معاہدے کےمیں  یونان یہ رقم تین سال کے عرصے میں حاصل کر پائے گا، ایتھنز میں ہونے والے اس سمجھوتے پر طویل اور نہایت دشوار مذاکراتی عمل جاری رہا ، منگل کے روز یونان کی وزارت خارجہ آئی ایم ایف اور یورپی یونین سے ہونے والے اس بڑے سمجھوتے کا باضابطہ اعلان کیا ، توقع کی جار ہی ہے کہ یونان یورو زون سے نہیں نکلے گا اور دیوالیہ پن کا شکار ہونے سے بھی بچ جائے گا، واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل یونانی وزیر خارجہ یوکلیڈ تساکالوتس نے عندیہ ظاہر کیا تھا کہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کئی ارب روپے کا بیل آﺅٹ معاہدہ عمل میں آرہا ہے جس کی تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی ، اس سے پہلے یونان کی پارلیمنٹ نے یوروزون کا دیا گیا بیل آﺅٹ پیکج سخت شرائط کیساتھ منظور کیا تھا ، اس وقت پارلیمینٹ کے باہر مظاہرین کساد بازاری کے خلاف شدیدمظاہرہ کر رہے تھے اور انکی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی جاری تھیں ، ایک سرکاری اہلکار کے مطابق جن بینک کے قرضوں کی وصولیاں نہیں ہورہی ان کے بندوبست کرنے کے طریقہ پر بھی سمجھوتے میں اتفاق ہواہے جبکہ ایک نیا نجی فند کا نظام بھی وضع کی جائےگا ، کہا جارہا ہے کہ معاہدے میں یہ دونوں مسائل اہمیت کے حامل رہے ہیں ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…