جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصل خانے پر حملہ

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکی کے شہراستنبول میں امریکی قونصل خانے پر 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے خاتون حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2 حملہ آوروں نے استنبول میں واقع امریکی قونصل خانے پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کا تبادلہ کیا جس پر خاتون حملہ آور قریبی عمارت میں داخل ہوگئی جب کہ فائرنگ کرنے والا مرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون حملہ ا?ور کو حراست میں لے لیا جب کہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لئے ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا کہ جب ترک حکومت اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان تنازعات شدت اختیارکررہے ہیںاورجنگجو تنظیم داعش کے خلاف ترکی اہم کردارادا کررہا ہے جب کہ امریکی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا فرد نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاستنبول کے سلطان بیلی ضلعے میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…