منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

داعش۔۔امریکہ کے آرمی چیف نے ہی امریکہ کی طاقت کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)داعش۔۔امریکہ کے آرمی چیف نے ہی امریکہ کی طاقت کا بھانڈہ پھوڑ دیا،ڈیفنس نیوز کے مطابق امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل رائے اڈیرنو نے کہا کہ داعش ایک دو سال کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کو ختم کرنے میں 10 سے 20 سال لگ سکتے ہیں۔ امریکہ کے مشرق وسطیٰ کی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف حملوں کو ایک سال مکمل ہو گیا مگر تنظیم کو کسی بھی صورت کمزور نہیں کیا جا سکا۔کرسچن سائنس مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں اس وقت امریکہ کے 3300 فوجی تعینات ہیں ¾ ان کے علاوہ 17 ممالک کے 1200 اہلکار بھی داعش کے خلاف عراقی فوج کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں۔داعش کے خلاف کارروائی میں ہلاکتوں پر کرسچن سائنس مانیٹر نے اے بی سی نیوز کی اس رپورٹ کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ کے عراق اور شام میں فضائی حملوں میں 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں عراق اور شام کے بڑے حصے پر شدت پسند تنظیم داعش (اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا) نے قبضہ کرکے خود ساختہ خلافت اور ریاست الدولت الاسلامیہ کا اعلان کیا تھا۔شدت پسند تنظیم کے خلاف امریکہ نے عراقی فوج کی معاونت کرتے ہوئے فضائی حملوں اور فورسز کی تربیت شروع کی تھی۔کرسچن سائنس مانیٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پنٹا گون کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق داعش کےخلاف جنگ میں اب تک 3 ارب 50 کروڑ ڈالر (356 ارب روپے) کے اخراجات ہو چکے ہیں جبکہ جنگ پر یومیہ 94 لاکھ ڈالر (95کروڑ 69 لاکھ روپے) کا خرچہ ہو رہا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل پیٹ ریڈر کی جانب سے ‘کامیابیوں’ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ داعش کا 25 سے 30 فیصد رقبے سے قبضہ ختم کروا دیا گیاپنٹاگون کی جانب سے اس حوالے سے اعداد و شمار کے ساتھ ایک نقشہ بھی جاری کیا گیا جس میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ امریکی فوج کی کارروائیوں سے کونسے علاقے وا گزار کروائے گئے داعش کو جہاں نقصان پہنچانے کے دعویٰ کیے جا رہے ہیں وہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش نئے افراد جنگ کےلئے تیار کر رہی ہے۔داعش کے پاس اب بھی 20 ہزار سے 30 ہزار جنگجو موجود ہیں ¾ امریکی حملوں سے قبل بھی ان کی تعداد اتنی ہی تھی۔گارجین نے جنگ کے حوالے سے ایک تجزیئے میں کہا کہ یہ ایک ایسی گندگی ہے جس کو کوئی واضح ہدف ہے ہی نہیں اور اس کا کوئی اختتام بھی نظر نہیں آ رہابتایا گیا کہ اب تک اربوں ڈالرز خرچ کیے جا چکے ہیں ہزاروں بم استعمال کیے گئے ہیں، سیکڑوں شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے تاہم داعش گزشتہ سال اگست میں بمباری شروع ہونے کے بعد سے کسی طور بھی کمزور نہیں ہوئی امریکہ کی جانب سے بمباری میں اب تک صرف دو عام شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتا رہا ہے تاہم اس کے برعکس صحافیوں کی تحقیقی رپورٹس موجود ہیں کہ بمباری سے سیکڑوں عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…