اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مودی سرکار کے پیٹ میں پھر مروڑ اٹھنے لگا ۔بھارتی وزیر داخلہ اور انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکار پورے بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دیگی، اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔ نئی دہلی میں پارٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغل حکمرانوں نے اپنے 200 سالہ دور حکومت میں یہاں کی ہندو آبادی کے جذبات کا خیال رکھا اور گائے ذبح کرنے کی اجازت نہ دی۔ شہنشاہ بابر نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ ہم یا تو گوشت کھا سکتے تھے یا لوگوں کے دل جیت کر ان پر حکومت کرسکتے تھے چنانچہ ہم نے لوگوں کے دل جیتے۔ انہوں نے کہا کہ گائے ہمارے لئے مقدس جانور ہے جسے تحفظ دینے کی اشد ضرورت ہے۔جس کے لئے تمام اقدامات کئے جائینگے۔